0
Monday 15 Aug 2022 22:32

آصف زرداری نے دبئی میں سیاسی سرگرمیاں مزید تیز کردیں

آصف زرداری نے دبئی میں سیاسی سرگرمیاں مزید تیز کردیں
اسلام ٹائمز۔ سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے دبئی میں سیاسی سرگرمیاں مزید تیز کردی ہیں۔ ذرائع سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق سابق صدر اور پی پی پی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری جو دبئی میں موجود ہیں انہوں نے اپنی سیاسی سرگرمیوں کو مزید تیز کردیا ہے اور صوبائی وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ کو فوری طور پر دبئی طلب کرلیا ہے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ سندھ کے وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ آصف زرداری کے طلب کرنے پر دبئی پہنچ گئے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 1009331
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش