QR CodeQR Code

مقتدیٰ صدر کا تا اطلاع ثانوی ملین مارچ ملتوی کرنے کا اعلان

16 Aug 2022 17:36

اپنے ٹویٹر پر سید مقتدیٰ الصدر نے لکھا کہ عراق، عراقی عوام اور مقدسات سے عشق کیوجہ سے ہفتے کے روز ہونیوالے ملین مارچ کو اگلی اطلاع تک ملتوی کرتا ہوں۔


اسلام ٹائمز۔ عراق میں الصدر تحریک کے سربراہ نے اپنے حامیوں کی جانب سے آئندہ ہفتے مظاہروں کے انعقاد کو ملتوی کر دیا ہے۔ الصدر تحریک کے سربراہ "سید مقتدیٰ الصدر" نے آج منگل کے روز اپنے بیان میں سنیچر کے دن ہونے والے مظاہروں کو ملتوی کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ انہوں نے اپنے ٹویٹر پر لکھا کہ سنیچر کے روز ہونے والا ملین مارچ اگلی اطلاع تک ملتوی کر دیا گیا ہے، تاہم عراقی عوام کا دھرنا ان کے مطالبات کی منظوری تک جاری رہے گا۔ الصدر نے اعلان کیا کہ عراق، عراقی عوام اور مقدسات سے عشق کی وجہ سے ہفتے کے روز ہونے والے ملین مارچ کو اگلی اطلاع تک ملتوی کرتا ہوں۔

یاد رہے کہ گذشتہ شب سید مقتدیٰ الصدر کے قریبی ترین ساتھی سمجھے جانے والے الصدر تحریک کے رہنماء "محمد صالح العراقی" نے کہا ہے کہ اگرچہ ہم اپنی سپریم کورٹ میں اصلاحات کے حامی ہیں، لیکن اس کے باوجود ہماری عدلیہ اور اس کا احاطہ ہمارے لئے ریڈ لائن ہے۔


خبر کا کوڈ: 1009484

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1009484/مقتدی-صدر-کا-اطلاع-ثانوی-ملین-مارچ-ملتوی-کرنے-اعلان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org