QR CodeQR Code

عمران خان 4 ستمبر کو کوئٹہ میں جلسہ کرینگے، قاسم سوری

16 Aug 2022 23:28

کوئٹہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنماء قاسم سوری نے کہا کہ عمران خان کوئٹہ آئینگے اور پی ٹی آئی کا جلسہ تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ ہوگا۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے صوبائی صدر اور سابق ڈپٹی اسپیکر قاسم خان سوری نے کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عمران خان کی کوئٹہ آمد کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کوئٹہ میں 4 ستمبر کو جلسہ کریں گے۔ پی ٹی آئی کا جلسہ تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت نے بلوچستان کو سب سے زیادہ پیسے دیئے۔ بلوچستان میں بڑے ترقیاتی کام کئے۔ بلوچستان میں پی ٹی آئی نے باپ پارٹی کی حکومت کا ساتھ دیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ وزراء کے دماغوں میں عمرانوں فوبیا چھایا ہوا ہے۔ پی ٹی آئی بلوچستان کے صدر قاسم سوری نے وفاقی حکومت سے بلوچستان کے سیلاب زدگاب کی مدد کا بھی مطالبہ کیا۔


خبر کا کوڈ: 1009542

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1009542/عمران-خان-4-ستمبر-کو-کوئٹہ-میں-جلسہ-کرینگے-قاسم-سوری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org