QR CodeQR Code

ممنوعہ فنڈنگ کیس، ایف آئی اے نے اسد قیصر سمیت دیگر رہنماؤں کو طلب کرلیا

17 Aug 2022 00:41

طلب کیے گئے رہنماؤں میں سابق اسپیکر اسد قیصر، سابق سیکرٹری جنرل اور سابق گورنر شاہ فرمان، صوبائی فنانس سیکرٹری محمد عمران اور صوبائی ممبر فنانس محمد محسن داؤد بھی شامل ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ ممنوعہ فنڈنگ کیس کے معاملے پر ایف آئی اے نے سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سمیت تحریک انصاف کے دیگر رہنماؤں کو 18 اگست کو طلب کرلیا۔ ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی خیبر پختونخوا کے اہم رہنماؤں کو طلب کیا گیا ہے۔ ایف آئی اے کی جانب سے طلب کیے گئے رہنماؤں میں سابق اسپیکر اسد قیصر، سابق سیکرٹری جنرل اور سابق گورنر شاہ فرمان، صوبائی فنانس سیکرٹری محمد عمران اور صوبائی ممبر فنانس محمد محسن داؤد بھی شامل ہیں۔ یاد رہے کہ اسد قیصر نے اس حوالے سے پشاور ہائیکورٹ میں رٹ بھی دائر کر رکھی ہے۔ جہاں کیس ابھی زیر سماعت ہے۔ 


خبر کا کوڈ: 1009552

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1009552/ممنوعہ-فنڈنگ-کیس-ایف-ا-ئی-اے-نے-اسد-قیصر-سمیت-دیگر-رہنماؤں-کو-طلب-کرلیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org