0
Wednesday 17 Aug 2022 00:41

ممنوعہ فنڈنگ کیس، ایف آئی اے نے اسد قیصر سمیت دیگر رہنماؤں کو طلب کرلیا

ممنوعہ فنڈنگ کیس، ایف آئی اے نے اسد قیصر سمیت دیگر رہنماؤں کو طلب کرلیا
اسلام ٹائمز۔ ممنوعہ فنڈنگ کیس کے معاملے پر ایف آئی اے نے سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سمیت تحریک انصاف کے دیگر رہنماؤں کو 18 اگست کو طلب کرلیا۔ ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی خیبر پختونخوا کے اہم رہنماؤں کو طلب کیا گیا ہے۔ ایف آئی اے کی جانب سے طلب کیے گئے رہنماؤں میں سابق اسپیکر اسد قیصر، سابق سیکرٹری جنرل اور سابق گورنر شاہ فرمان، صوبائی فنانس سیکرٹری محمد عمران اور صوبائی ممبر فنانس محمد محسن داؤد بھی شامل ہیں۔ یاد رہے کہ اسد قیصر نے اس حوالے سے پشاور ہائیکورٹ میں رٹ بھی دائر کر رکھی ہے۔ جہاں کیس ابھی زیر سماعت ہے۔ 
خبر کا کوڈ : 1009552
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش