QR CodeQR Code

شمالی کوریا کا نیا میزائل تجربہ

17 Aug 2022 11:51

غیر ملکی میڈیا کے مطابق شمالی کوریا نے اپنے مغربی ساحلی علاقے سے 2 کروز میزائل سمندر میں فائر کیے۔


اسلام ٹائمز۔ شمالی کوریا نے عالمی برادری کی مخالفت کے باوجود مزید 2 کروز میزائل کا تجربہ کر لیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق شمالی کوریا نے اپنے مغربی ساحلی علاقے سے 2 کروز میزائل سمندر میں فائر کیے۔ رواں سال 8 جون کے بعد شمالی کوریا کا یہ پہلا میزائل تجربہ ہے۔ شمالی کوریا نے 8 جون کو درمیانے فاصلے تک مار کرنے والے 8 بیلسٹک میزائل فائر کیے تھے۔ شمالی کوریا کو میزائل تجربات پر عالمی برادری کی شدید مخالفت اور پابندیوں کا سامنا ہے۔


خبر کا کوڈ: 1009604

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1009604/شمالی-کوریا-کا-نیا-میزائل-تجربہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org