QR CodeQR Code

قوم کیساتھ بڑے واقعات پر خالق ہزارہ اسمبلی سے غائب تھے، ارباب لیاقت ہزارہ

19 Aug 2022 17:38

اپنے بیان میں ایم ڈبلیو ایم کوئٹہ کے صدر ارباب لیاقت علی ہزارہ نے کہا کہ خالق ہزارہ قوم کی نمائندگی کرنے میں ناکام ہو گئے۔ بڑے واقعات پر وہ غائب ہوتے ہیں اور جو مسائل گھر میں حل ہو سکتے ہیں، انہیں اسمبلی میں پیش کرتے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ سٹی کے صدر ارباب لیاقت علی ہزارہ نے بلوچستان اسمبلی میں صوبائی وزیر عبدالخالق ہزارہ کی حالیہ تقریر پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جن مسائل پر عبدالخالق ہزارہ کو آواز بلند کرنی چاہئے تھی۔ ان میں وہ قوم کی نمائندگی کرنے میں ناکام ہو گئے اور انہوں نے قوم کو ناامید کر دیا۔ آج جن مسائل کو گھر میں بیٹھ کر بات چیت سے حل کیا جا سکتا ہے، انہیں اسمبلی فلور میں پیش کرکے وہ اپنی نااہلی کا ثبوت پیش کر رہے ہیں۔ ارباب لیاقت علی ہزارہ نے کہا کہ ہماری قوم کے ساتھ ہونے والے بڑے واقعات کے دوران عبدالخالق ہزارہ اسمبلی سے غائب تھے۔ 2021ء میں ہزارہ ٹاؤن کے دھرنے میں انہوں نے اسمبلی میں بات نہیں کی۔ بلال نورزئی کے واقعہ میں وہ کوئٹہ سے ہی غائب ہوگئے تھے اور نہ ہی انہوں نے ہدایت خلجی کیس میں اسمبلی فلور پر آواز بلند کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ بچگانہ موضوعات کو صوبائی اسمبلی میں اٹھانا خالق ہزارہ کی نالائقی کو ظاہر کرتا ہے۔


خبر کا کوڈ: 1009986

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1009986/قوم-کیساتھ-بڑے-واقعات-پر-خالق-ہزارہ-اسمبلی-سے-غائب-تھے-ارباب-لیاقت

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org