0
Friday 19 Aug 2022 17:38

قوم کیساتھ بڑے واقعات پر خالق ہزارہ اسمبلی سے غائب تھے، ارباب لیاقت ہزارہ

قوم کیساتھ بڑے واقعات پر خالق ہزارہ اسمبلی سے غائب تھے، ارباب لیاقت ہزارہ
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ سٹی کے صدر ارباب لیاقت علی ہزارہ نے بلوچستان اسمبلی میں صوبائی وزیر عبدالخالق ہزارہ کی حالیہ تقریر پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جن مسائل پر عبدالخالق ہزارہ کو آواز بلند کرنی چاہئے تھی۔ ان میں وہ قوم کی نمائندگی کرنے میں ناکام ہو گئے اور انہوں نے قوم کو ناامید کر دیا۔ آج جن مسائل کو گھر میں بیٹھ کر بات چیت سے حل کیا جا سکتا ہے، انہیں اسمبلی فلور میں پیش کرکے وہ اپنی نااہلی کا ثبوت پیش کر رہے ہیں۔ ارباب لیاقت علی ہزارہ نے کہا کہ ہماری قوم کے ساتھ ہونے والے بڑے واقعات کے دوران عبدالخالق ہزارہ اسمبلی سے غائب تھے۔ 2021ء میں ہزارہ ٹاؤن کے دھرنے میں انہوں نے اسمبلی میں بات نہیں کی۔ بلال نورزئی کے واقعہ میں وہ کوئٹہ سے ہی غائب ہوگئے تھے اور نہ ہی انہوں نے ہدایت خلجی کیس میں اسمبلی فلور پر آواز بلند کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ بچگانہ موضوعات کو صوبائی اسمبلی میں اٹھانا خالق ہزارہ کی نالائقی کو ظاہر کرتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 1009986
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش