QR CodeQR Code

اسلام امن، پیار اور سلامتی کا مذہب ہے، دہشتگردی کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں، طاہرالقادری

24 Sep 2011 23:57

اسلام ٹائمز:بین الاقوامی امن کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے معروف مذہبی اسکالر کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں۔ اسلام امن، پیار اور سلامتی کا مذہب ہے۔ مسائل کے حل کیلئے اسلام اس بات کی تعلیم دیتا ہے کہ مذاکرات کیے جائیں۔


لندن:اسلام ٹائمز۔ معروف مذہبی اسکالر ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا ہے کہ اسلام مسائل کے حل کیلئے ڈائیلاگز کی تعلیم دیتا ہے۔ لندن میں بین الاقوامی امن کانفرنس سے خطاب میں طاہرالقادری نے کہا کہ دہشت گردی کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں۔ اسلام امن، پیار اور سلامتی کا مذہب ہے۔ مسائل کے حل کیلئے اسلام اس بات کی تعلیم دیتا ہے کہ مذاکرات کیے جائیں۔ کانفرنس میں دنیا بھر کے معروف اسکالرز نے شرکت کی۔ جن میں تمام مذاہب سے تعلق رکھنے والے لوگ اور مذہبی رہنما شامل تھے۔ اجتماع میں مجموعی طور پر تیرہ ہزار سے زائد لوگ شریک تھے۔


خبر کا کوڈ: 101209

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/101209/اسلام-امن-پیار-اور-سلامتی-کا-مذہب-ہے-دہشتگردی-سے-کوئی-تعلق-نہیں-طاہرالقادری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org