QR CodeQR Code

روس ایران کو میزائلوں کی فراہمی پر نظر ثانی کرے گا،اسرائیلی صدر کا دعوای

20 Aug 2009 13:18

اسرائیلی صدر شمعون پیریز نے دعوی کیا ہے کہ روس ایران کو ایس تھری ہنڈریڈ میزائلوں کی فراہمی کے معاہدے پر نظر ثانی کرے گا ۔ بحیرہ اسود کے تفریحی مقام سوچی میں روسی ہم منصب دمتری میدیوف سے ملاقات کے بعد اسرائیلی صدر کا کہنا تھا کہ انھوں نے روسی صدر سے بات چیت


تل ابیب:اسرائیلی صدر شمعون پیریز نے دعوی کیا ہے کہ روس ایران کو ایس تھری ہنڈریڈ میزائلوں کی فراہمی کے معاہدے پر نظر ثانی کرے گا ۔ بحیرہ اسود کے تفریحی مقام سوچی میں روسی ہم منصب دمتری میدیوف سے ملاقات کے بعد اسرائیلی صدر کا کہنا تھا کہ انھوں نے روسی صدر سے بات چیت میں ایران کو میزائلوں کی فراہمی کا معاملہ اٹھایا،جس پر دمتری میدیوف نے معاہدے پر نظر ثانی کا وعدہ کیا ہے۔ ایک روسی عہدیدار نے ملاقات کے بارے میں کہا کہ،بات چیت میں کسی خاص ہتھیار کے بجائے عمومی طور پرتبادلہ خیال ہوا ہے۔ روس نے ایران کو ایس تھری ہنڈریڈ میزائلوں کی فراہمی کے معاہدے پر کئی سال قبل دستخط کئے تھے تاہم اس پر عمل درآمد نہیں ہو سکا۔یہ میزائل زمین سے فضا میں مار کرتے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 10139

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/10139/روس-ایران-کو-میزائلوں-کی-فراہمی-پر-نظر-ثانی-کرے-گا-اسرائیلی-صدر-کا-دعوای

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org