QR CodeQR Code

مذاکرات کی ناکامی کی وجہ اسرائیل ہے: مصر

20 Aug 2009 13:37

مصر کے صدر حسنی مبارک نے اسرائیلی اور فلسطینی جماعتوں کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کے معاملات میں ناکامی کا ذمہ دار۰۰۰۰۰۰


مصر کے صدر حسنی مبارک نے اسرائیلی اور فلسطینی جماعتوں کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کے معاملات میں ناکامی کا ذمہ دار اسرائیل کو قرار دیا ہے۔ مڈل ایسٹ اسٹڈی سینٹر کی رپورٹ کے مطابق حسنی مبارک نے کہا کہ قیدیوں کے تبادلے کا معاہدہ طے پانے کے قریب تھا کہ صہیونی حکومت نے اپنی شرائط میں اضافہ کر دیا۔ حسنی مبارک نے کہا اسرائیلی یرغمالی فوجی گیلاد شالیت کی رہائی کے لیے مصر نے بہت سنجیدہ کوششیں کیں۔ یہ کوششیں کامیابی کے قریب تھیں اور معاہدے پر دستخط ہونے والے تھے کہ اچانک اسرائیل نے اپنی شرائط بڑھا دیں۔ مصری صدر نے مزید کہا کہ وہ فلسطینی اتھارٹی اور اسلامی تحریک مزاحمت حماس کے درمیان اختلافات کے خاتمے کے لیے کوششیں کر رہے ہیں لیکن بیرونی مداخلت کی وجہ سے مصالحت میں مشکلات پیدا ہو رہی ہیں۔ حماس اور فلسطینی اتھارٹی کے درمیان مصالحت کے بغیر علاقے میں امن قائم نہیں ہو سکتا۔


خبر کا کوڈ: 10142

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/10142/مذاکرات-کی-ناکامی-وجہ-اسرائیل-ہے-مصر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org