0
Thursday 20 Aug 2009 13:37

مذاکرات کی ناکامی کی وجہ اسرائیل ہے: مصر

مذاکرات کی ناکامی کی وجہ اسرائیل ہے: مصر
مصر کے صدر حسنی مبارک نے اسرائیلی اور فلسطینی جماعتوں کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کے معاملات میں ناکامی کا ذمہ دار اسرائیل کو قرار دیا ہے۔ مڈل ایسٹ اسٹڈی سینٹر کی رپورٹ کے مطابق حسنی مبارک نے کہا کہ قیدیوں کے تبادلے کا معاہدہ طے پانے کے قریب تھا کہ صہیونی حکومت نے اپنی شرائط میں اضافہ کر دیا۔ حسنی مبارک نے کہا اسرائیلی یرغمالی فوجی گیلاد شالیت کی رہائی کے لیے مصر نے بہت سنجیدہ کوششیں کیں۔ یہ کوششیں کامیابی کے قریب تھیں اور معاہدے پر دستخط ہونے والے تھے کہ اچانک اسرائیل نے اپنی شرائط بڑھا دیں۔ مصری صدر نے مزید کہا کہ وہ فلسطینی اتھارٹی اور اسلامی تحریک مزاحمت حماس کے درمیان اختلافات کے خاتمے کے لیے کوششیں کر رہے ہیں لیکن بیرونی مداخلت کی وجہ سے مصالحت میں مشکلات پیدا ہو رہی ہیں۔ حماس اور فلسطینی اتھارٹی کے درمیان مصالحت کے بغیر علاقے میں امن قائم نہیں ہو سکتا۔
خبر کا کوڈ : 10142
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش