QR CodeQR Code

پاکستان حقانی نیٹ ورک یا امریکہ میں سے کسی ایک کا انتخاب کرے، دہشتگردوں سے تعلق ختم کرانے کیلئے تمام آپشنز پر غور ہو گا، امریکی سینیٹر

25 Sep 2011 23:08

اسلام ٹائمز:فوکس نیوز کو انٹرویو میں امریکی سینیٹر کا کہنا تھا کہ امریکا کو پاکستان سے ڈیل کرتے وقت تمام آپشن سامنے رکھنے ہوں گے۔ پاکستان کو حقانی نیٹ ورک کی مدد یا القاعدہ کیخلاف امریکا کی مدد میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا ہو گا۔


واشنگٹن:اسلام ٹائمز۔ امریکیوں کی طرف سے پاکستان پر دباوٴ ڈالنے کا سلسلہ جاری ہے، امریکا کی آرمڈ سروسز کمیٹی کے رکن ریپبلیکن سینیٹر لنڈسے گراہم نے کہا ہے کہ پاکستان کو حقانی نیٹ ورک یا امریکا میں سے ایک کا انتخاب کرنا ہو گا۔ فوکس نیوز کو انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ امریکا کو پاکستان سے ڈیل کرتے وقت تمام آپشن سامنے رکھنے ہوں گے۔ پاکستان کو حقانی نیٹ ورک کی مدد یا القاعدہ کیخلاف امریکا کی مدد میں سے ایک کا انتخاب کرنا ہو گا۔
دیگر ذرائع کے مطابق امریکی مسلح افواج کمیٹی کے رکن لنزے گراہم نے کہا ہے کہ امریکا سے لڑنیوالے دہشتگرد گروپوں سے پاکستان کے تعلقات ختم کرانے کیلئے تمام آپشنز پرغور کیا جائیگا، جن میں امریکی فوج کا دفاع بھی شامل ہے، واشنگٹن میں غیر ملکی خبر ایجنسی کو انٹرویو میں امریکی مسلح افواج کمیٹی کے رکن کا کہنا تھا کہ پاکستان کو حقانی نیٹ ورک کی مدد یا القاعدہ کے خلاف جنگ میں امریکا کیساتھ میں سے ایک کا انتخاب کرنا ہو گا اور حقانی نیٹ ورک کے معاملے پر پاکستان کو خبردار کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے خفیہ ادارے دہشتگرد تنظیموں کی حمایت قومی فرض کے طور پر کر رہے ہیں، اسے ختم ہونا چاہئے۔


خبر کا کوڈ: 101475

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/101475/پاکستان-حقانی-نیٹ-ورک-یا-امریکہ-میں-سے-کسی-ایک-کا-انتخاب-کرے-دہشتگردوں-تعلق-ختم-کرانے-کیلئے-تمام-آپشنز-پر-غور-ہو-گا-امریکی-سینیٹر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org