0
Sunday 25 Sep 2011 23:08

پاکستان حقانی نیٹ ورک یا امریکہ میں سے کسی ایک کا انتخاب کرے، دہشتگردوں سے تعلق ختم کرانے کیلئے تمام آپشنز پر غور ہو گا، امریکی سینیٹر

پاکستان حقانی نیٹ ورک یا امریکہ میں سے کسی ایک کا انتخاب کرے، دہشتگردوں سے تعلق ختم کرانے کیلئے تمام آپشنز پر غور ہو گا، امریکی سینیٹر
واشنگٹن:اسلام ٹائمز۔ امریکیوں کی طرف سے پاکستان پر دباوٴ ڈالنے کا سلسلہ جاری ہے، امریکا کی آرمڈ سروسز کمیٹی کے رکن ریپبلیکن سینیٹر لنڈسے گراہم نے کہا ہے کہ پاکستان کو حقانی نیٹ ورک یا امریکا میں سے ایک کا انتخاب کرنا ہو گا۔ فوکس نیوز کو انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ امریکا کو پاکستان سے ڈیل کرتے وقت تمام آپشن سامنے رکھنے ہوں گے۔ پاکستان کو حقانی نیٹ ورک کی مدد یا القاعدہ کیخلاف امریکا کی مدد میں سے ایک کا انتخاب کرنا ہو گا۔
دیگر ذرائع کے مطابق امریکی مسلح افواج کمیٹی کے رکن لنزے گراہم نے کہا ہے کہ امریکا سے لڑنیوالے دہشتگرد گروپوں سے پاکستان کے تعلقات ختم کرانے کیلئے تمام آپشنز پرغور کیا جائیگا، جن میں امریکی فوج کا دفاع بھی شامل ہے، واشنگٹن میں غیر ملکی خبر ایجنسی کو انٹرویو میں امریکی مسلح افواج کمیٹی کے رکن کا کہنا تھا کہ پاکستان کو حقانی نیٹ ورک کی مدد یا القاعدہ کے خلاف جنگ میں امریکا کیساتھ میں سے ایک کا انتخاب کرنا ہو گا اور حقانی نیٹ ورک کے معاملے پر پاکستان کو خبردار کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے خفیہ ادارے دہشتگرد تنظیموں کی حمایت قومی فرض کے طور پر کر رہے ہیں، اسے ختم ہونا چاہئے۔
خبر کا کوڈ : 101475
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

متعلقہ خبر
ہماری پیشکش