QR CodeQR Code

ایم کیو ایم اور رانا ثنا ملاقات کا ثمر، 2 لاپتا کارکنان بازیاب

20 Sep 2022 23:15

کنوینر خالد مقبول صدیقی نے کارکنان کی بازیابی کی تصدیق کر دی، یہ دونوں کارکنان 2015ء سے لاپتا تھے۔





اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان اور وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کے درمیان ملاقات کا ثمر سامنے آ گیا، 2 لاپتا کارکنان بازیاب ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم اور وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کی ملاقات کا بڑا بریک تھرو سامنے آیا ہے، ایم کیو ایم کے دو لا پتا کارکنان بازیاب ہو گئے۔ بازیاب ہونے والے کارکنان کا تعلق قصبہ علی گڑھ سے ہے، جو کئی سال سے لاپتا تھے، کارکنان کی شناخت ریاست اور طاہر کے نام سے ہوئی ہے۔ ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر خالد مقبول صدیقی نے کارکنان کی بازیابی کی تصدیق کر دی، یہ دونوں کارکنان 2015ء سے لاپتا تھے۔


خبر کا کوڈ: 1015356

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1015356/ایم-کیو-اور-رانا-ثنا-ملاقات-کا-ثمر-2-لاپتا-کارکنان-بازیاب

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org