QR CodeQR Code

اگر ہم بھی آرمی چیف کی تعیناتی سے کوئی امید رکھیں تو یہ بےوقوفی ہو گی، خواجہ آصف

21 Sep 2022 00:33

وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ جنہیں تعیناتی کرنی ہے انہیں نہ کوئی پریشانی ہے اور نہ ہی ادارے میں پریشانی ہے۔ یہ تعیناتی سیاسی حالات کی تابع نہیں ہونی چاہیئے۔ وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ 2016ء میں نواز شریف کو بھی اکتوبر میں تعیناتی کرنے کا مشورہ ملا لیکن انہوں نے یہ کہہ کر انکار کر دیا کہ وہ پہلے تعیناتی کر کے عہدے کی بےتوقیری نہیں کریں گے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ وہ آرمی چیف کی تعیناتی کے جلد اعلان کی تجویز سے اتفاق نہیں کرتے، نہ ہی سیاسی ضرورتوں کے تحت پہلے اعلان کر دینا مناسب ہو گا۔ خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ جنہیں تعیناتی کرنی ہے انہیں نہ کوئی پریشانی ہے اور نہ ہی ادارے میں پریشانی ہے۔ یہ تعیناتی سیاسی حالات کی تابع نہیں ہونی چاہیئے۔ وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ 2016ء میں نواز شریف کو بھی اکتوبر میں تعیناتی کرنے کا مشورہ ملا لیکن انہوں نے یہ کہہ کر انکار کر دیا کہ وہ پہلے تعیناتی کر کے عہدے کی بےتوقیری نہیں کریں گے۔ خواجہ آصف کا کہنا تھا اس دفعہ جو تعیناتی ہوگی اس کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں ہو گا۔ اگر ہم بھی تعیناتی سے کوئی امید رکھیں تو یہ بےوقوفی ہو گی۔ آرمی چیف کیلئے جو نام آتے ہیں ان میں رتی برابر فرق نہیں ہوتا۔


خبر کا کوڈ: 1015371

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1015371/اگر-ہم-بھی-ا-رمی-چیف-کی-تعیناتی-سے-کوئی-امید-رکھیں-یہ-بےوقوفی-ہو-گی-خواجہ-ا-صف

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org