QR CodeQR Code

کابل، امریکی سی آئی اے کے زیراستعمال کمپاوٴنڈ میں فائرنگ، دو افغان فوجی زخمی

26 Sep 2011 10:10

اسلام ٹائمز:ذرائع کے مطابق افغان دارالحکومت کابل میں سی آئی اے کے زیر استعمال بلڈنگ میں دھماکے اور فائرنگ ہوئی ہے، دوسری طرف صوبہ پکتیکا میں پولیس ہیڈکوارٹرز کے باہر خودکش حملے میں چار افراد ہلاک ہو گئے۔


کابل:اسلام ٹائمز۔ کابل میں امریکی سی آئی اے کے کمپاوٴنڈ میں فائرنگ کی گئی ہے جس میں دو افغان فوجیوں کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے واشنگٹن میں ایک امریکی عہدیدار نے تصدیق کی ہے کہ افغان دارالحکومت میں امریکیوں کے زیر استعمال ایک تنصیب کو نشانہ بنایا گیا ہے تاہم یہ نہیں بتایا گیا کہ عمارت سی آئی اے کے زیر استعمال تھی یا نہیں۔ افغان وزارت داخلہ کے ترجمان صادق صدیقی کے مطابق جس کمپاوٴنڈ سے چند منٹ تک فائرنگ کی آوازیں سنی گئیں، وہ سی آئی اے کے زیر استعمال ہے۔ فائرنگ کے واقعے میں دو افغان فوجیوں کے زخمی ہونے کی بھی اطلاع ہے۔ 
دیگر ذرائع کے مطابق افغان دارالحکومت کابل میں سی آئی اے کے زیر استعمال بلڈنگ میں دھماکے اور فائرنگ ہوئی ہے، دوسری طرف صوبہ پکتیکا میں پولیس ہیڈکوارٹرز کے باہر خودکش حملے میں چار افراد ہلاک ہو گئے۔


خبر کا کوڈ: 101552

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/101552/کابل-امریکی-سی-آئی-اے-کے-زیراستعمال-کمپاوٴنڈ-میں-فائرنگ-دو-افغان-فوجی-زخمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org