مجھ پر خواتین کو ہراساں کرنے کا الزام بے بنیاد اور لغو ہے، جاوید اقبال
22 Sep 2022 18:25
نجی ٹی وی سے گفتگو کے دوران طیبہ گل کے الزامات سے متعلق سوال پر ناراض ہوتے ہوئے انہوں نے کہا کہ طیبہ گل کا معاملہ عدالت میں ہے، اس پر کوئی بات نہیں کروں گا۔
اسلام ٹائمز۔ سابق چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال طیبہ گل کے الزامات سے متعلق سوال پر ناراض ہو گئے۔ سابق چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے خواتین کو ہراساں کرنے کے معاملے پر پہلی بار لب کشائی کی ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کے دوران طیبہ گل کے الزامات سے متعلق سوال پر ناراض ہوتے ہوئے انہوں نے کہا کہ طیبہ گل کا معاملہ عدالت میں ہے، اس پر کوئی بات نہیں کروں گا۔ نجی ٹی وی نے سوال کیا کہ لاپتہ افراد کمیشن میں آپ پر خواتین کو ہراساں کرنے کا الزام لگا؟
خبر کا کوڈ: 1015660