QR CodeQR Code

تمام اتحادیوں اور پارٹی کا وزیراعلیٰ پر بھرپور اعتماد ہے، سردار عبدالرحمان کھیتران

24 Sep 2022 22:29

اپنے بیان میں سردار عبدالرحمان کھیتران نے کہا کہ بلوچستان کی صوبائی کابینہ سے کسی وزیر کو فارغ نہیں کیا جا رہا ہے۔ وزیراعلیٰ نے گزشتہ روز ہی میڈیا سے بات چیت کے دوران ان خبروں کی تردید کی تھی۔


اسلام ٹائمز۔ بلوچستان عوامی پارٹی کے ترجمان سردار عبدالرحمان کھیتران نے اپنے بیان میں بلوچستان کابینہ میں جے یو آئی کی شمولیت سے متعلق کہا ہے کہ بلوچستان کی صوبائی کابینہ سے کسی وزیر کو فارغ نہیں کیا جا رہا ہے۔ تمام اتحادیوں اور پارٹی کا وزیراعلیٰ پر بھرپور اعتماد ہے۔ انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا اور بعض چینلز پر تین وزراء کو نکالنے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔ وزیراعلیٰ نے گزشتہ روز ہی میڈیا سے بات چیت کے دوران ان خبروں کی تردید کی تھی۔ سردار عبدالرحمان کھیتران نے کہا کہ میڈیا ایسی خبریں جاری اور نشر کرنے سے قبل انکی سچائی کی تصدیق کرے۔ بلا تحقیق جاری کی گئی خبروں سے سیاسی غلط فہمیاں پیدا ہونے کا احتمال ہوتا ہے۔


خبر کا کوڈ: 1015995

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1015995/تمام-اتحادیوں-اور-پارٹی-کا-وزیراعلی-پر-بھرپور-اعتماد-ہے-سردار-عبدالرحمان-کھیتران

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org