QR CodeQR Code

مردان، مسجد میں فائرنگ سے سب انسپکٹر جاں بحق

26 Sep 2022 00:38

ڈی پی او کے مطابق فائرنگ اس وقت کی گئی جب لوگ عشاء کی نماز ادا کر رہے تھے، پولیس کا کہنا ہے تحقیقات جاری ہیں، واقعے کے حوالے سے مزید تفصیلات فوری طور پر سامنے نہیں آسکی ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ مردان کی مسجد میں فائرنگ سے سب انسپکٹر جاں بحق اور  2 افراد زخمی ہوگئے۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) عرفان اللہ خان کے مطابق مردان کے علاقے جان آباد کی مسجد میں نامعلوم شخص نے فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں سب انسپکٹر جاں بحق اور 2 افراد زخمی ہوگئے۔ ڈی پی او کے مطابق فائرنگ اس وقت کی گئی جب لوگ عشاء کی نماز ادا کر رہے تھے، پولیس کا کہنا ہے تحقیقات جاری ہیں، واقعے کے حوالے سے مزید تفصیلات فوری طور پر سامنے نہیں آسکی ہیں۔


خبر کا کوڈ: 1016140

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1016140/مردان-مسجد-میں-فائرنگ-سے-سب-انسپکٹر-جاں-بحق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org