QR CodeQR Code

شمالی وزیرستان میں بم پھٹنے سے 2 فوجی جوان شہید

26 Sep 2022 01:02

آئی ایس پی آر کے مطابق شہید ہونے والے 42 سالہ نائب صوبیدار جاوید اقبال کا تعلق اٹک اور 38 سالہ نائیک حسین احمد کا تعلق اوکاڑہ سے تھا۔


اسلام ٹائمز۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ شمالی وزیرستان کے علاقے ایشام میں دیسی ساختہ بم پھٹنے سے دو فوجی جوان شہید ہو گئے ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق بم پھٹنے سے نائب صوبیدار جاوید اقبال اور نائیک حسین احمد شہید ہوگئے۔ شہید ہونے والے 42 سالہ نائب صوبیدار جاوید اقبال کا تعلق اٹک اور 38 سالہ نائیک حسین احمد کا تعلق اوکاڑہ سے تھا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے سے دہشت گردوں کے خاتمے کے خلاف کلیئرنگ آپریشن جاری ہے۔


خبر کا کوڈ: 1016146

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1016146/شمالی-وزیرستان-میں-بم-پھٹنے-سے-2-فوجی-جوان-شہید

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org