0
Monday 26 Sep 2022 01:02

شمالی وزیرستان میں بم پھٹنے سے 2 فوجی جوان شہید

شمالی وزیرستان میں بم پھٹنے سے 2 فوجی جوان شہید
اسلام ٹائمز۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ شمالی وزیرستان کے علاقے ایشام میں دیسی ساختہ بم پھٹنے سے دو فوجی جوان شہید ہو گئے ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق بم پھٹنے سے نائب صوبیدار جاوید اقبال اور نائیک حسین احمد شہید ہوگئے۔ شہید ہونے والے 42 سالہ نائب صوبیدار جاوید اقبال کا تعلق اٹک اور 38 سالہ نائیک حسین احمد کا تعلق اوکاڑہ سے تھا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے سے دہشت گردوں کے خاتمے کے خلاف کلیئرنگ آپریشن جاری ہے۔
خبر کا کوڈ : 1016146
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش