QR CodeQR Code

سعید غنی کا عمران خان پر غداری کا مقدمہ چلانے کا مطالبہ

30 Sep 2022 23:55

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر نے کہا کہ عمران خان کےخلاف قانون کے تحت کارروائی ہونا چاہیئے اور انہیں جیل میں ڈالنا چاہیئے، عمران خان میڈیا کا بھی لاڈلہ ہے، عمران خان نے ایک چینل کے سوا سب کو کرائے کا ٹٹو کہا لیکن میڈیا دکھاتا رہتا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ سندھ کے صوبائی وزیر سعید غنی نے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان پر غداری کا مقدمہ چلانے کا مطالبہ کردیا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سعید غنی نے کہا کہ عمران خان کےخلاف قانون کے تحت کارروائی ہونا چاہیئے اور انہیں جیل میں ڈالنا چاہیئے۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ ماضی میں عدالت نے غلط فیصلے اور ناانصافیاں کی ہیں، ان پر غداری کا مقدمہ چلنا چاہیئے تھا لیکن نہیں چلا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان میڈیا کا بھی لاڈلہ ہے، عمران خان نے ایک چینل کے سوا سب کو کرائے کا ٹٹو کہا لیکن میڈیا دکھاتا رہتا ہے۔


خبر کا کوڈ: 1017005

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1017005/سعید-غنی-کا-عمران-خان-پر-غداری-مقدمہ-چلانے-مطالبہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org