QR CodeQR Code

معصوم بچوں کو دھماکہ میں شہید کرنا کھلی دہشتگردی ہے، علامہ ظفر عباس شمسی

2 Oct 2022 10:11

اپنے بیان میں ایم ڈبلیو ایم بلوچستان کے صدر نے کہا کہ ہزارہ شیعیان حیدر کرار کو مختلف مقامات پر جان بوجھ کر بزدلانہ دہشتگردی کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ جو کھلی دہشتگردی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے صوبائی صدر علامہ ظفر عباس شمسی نے افغانستان کے دارلحکومت کابل کے ایک تعلیمی ادارے میں ہونے والے دہشتگردی کے واقعہ کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کابل کے تعلیمی ادارے میں معصوم بچوں کو خودکش دھماکہ کے ذریعے شہید کرنا کھلی دہشتگردی ہے۔ ہزارہ شیعیان حیدر کرار کو مختلف مقامات پر جان بوجھ کر بزدلانہ دہشتگردی کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ دہشتگرانہ واقعات میں ملت جعفریہ کے افراد کو بے دردی سے شہید کر دیئے گئے ہیں۔ اس دلخراج واقع پر انسانی حقوق کی علمبردار تنظیموں اور اداروں کی خاموشی سمجھ سے بالاتر ہے۔ عالمی انسانی حقوق کے اداروں کو چاہیئے کہ اس افسوسناک واقعہ پر آواز اٹھائیں۔


خبر کا کوڈ: 1017212

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1017212/معصوم-بچوں-کو-دھماکہ-میں-شہید-کرنا-کھلی-دہشتگردی-ہے-علامہ-ظفر-عباس-شمسی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org