0
Sunday 2 Oct 2022 10:11

معصوم بچوں کو دھماکہ میں شہید کرنا کھلی دہشتگردی ہے، علامہ ظفر عباس شمسی

معصوم بچوں کو  دھماکہ میں شہید کرنا کھلی دہشتگردی ہے، علامہ ظفر عباس شمسی
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے صوبائی صدر علامہ ظفر عباس شمسی نے افغانستان کے دارلحکومت کابل کے ایک تعلیمی ادارے میں ہونے والے دہشتگردی کے واقعہ کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کابل کے تعلیمی ادارے میں معصوم بچوں کو خودکش دھماکہ کے ذریعے شہید کرنا کھلی دہشتگردی ہے۔ ہزارہ شیعیان حیدر کرار کو مختلف مقامات پر جان بوجھ کر بزدلانہ دہشتگردی کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ دہشتگرانہ واقعات میں ملت جعفریہ کے افراد کو بے دردی سے شہید کر دیئے گئے ہیں۔ اس دلخراج واقع پر انسانی حقوق کی علمبردار تنظیموں اور اداروں کی خاموشی سمجھ سے بالاتر ہے۔ عالمی انسانی حقوق کے اداروں کو چاہیئے کہ اس افسوسناک واقعہ پر آواز اٹھائیں۔
خبر کا کوڈ : 1017212
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش