QR CodeQR Code

پاک افغان سرحد انگور اڈہ پر جھاڑیوں سے 23 کلو چرس برآمد

2 Oct 2022 15:39

ترجمان اے این ایف کے مطابق نامعلوم ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پاک افغان سرحد انگور اڈہ پر جھاڑیوں سے 23 کلو گرام چرس برآمد ہوئی ہے۔ اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے پاک افغان سرحدی علاقے انگور اڈہ کے مقام پر جھاڑیوں میں چھپائی گئی منشیات برآمد کرلی۔ چرس کا وزن 23 کلو گرام ہے۔ ادارے نے چرس قبضے میں لے لی تاہم  کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔ ترجمان اے این ایف کے مطابق نامعلوم ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 1017247

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1017247/پاک-افغان-سرحد-انگور-اڈہ-پر-جھاڑیوں-سے-23-کلو-چرس-برا-مد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org