QR CodeQR Code

جعفرآباد، راشن کی تقسیم کے دوران بدنظمی، فائرنگ سے ایک شخص جانبحق

6 Oct 2022 21:53

ضلع میں قائم کیپٹل فارم ہاؤس میں راشن کی تقسیم کے دوران بدنظمی ہوئی تو پولیس نے شرکاء کو منتشر کرنے کیلئے فائرنگ کی۔ در این اثناء ایک شخص کو گولی لگی، جس سے اسکی جان چلی گئی۔


اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے ضلع جعفرآباد میں سیلاب متاثرین میں راشن کی تقسیم کے دوران گولی لگنے سے ایک شخص جانبحق ہو گیا۔ اطلاعات کے مطابق ضلع میں قائم کیپٹل فارم ہاؤس میں راشن کی تقسیم کے دوران بدنظمی ہوئی تو پولیس نے شرکاء کو منتشر کرنے کے لئے فائرنگ کی۔ در این اثناء ایک شخص کو گولی لگی، جس سے اسکی جان چلی گئی۔ ایک نجی ٹی وی چینل کے مطابق پولیس اہلکار کی گولی لگنے سے راشن حاصل کرنے والے سیلاب متاثرہ شخص کی جان چلی گئی۔ تاہم انتظامیہ کی جانب سے اس پر کوئی ردعمل نہیں آیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 1017992

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1017992/جعفرآباد-راشن-کی-تقسیم-کے-دوران-بدنظمی-فائرنگ-سے-ایک-شخص-جانبحق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org