QR CodeQR Code

تھائی لینڈ کے چائلڈ کئیر سینٹر میں فائرنگ، 23 بچوں سمیت 34 افراد ہلاک

6 Oct 2022 22:38

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حملہ آور سابق پولیس اہلکار تھا جس نے فائرنگ کے بعد اپنے اہلخانہ کو بھی مار کر خود کشی کرلی۔ فائرنگ میں ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ تھائی لینڈ کے چائلڈ کئیر سینٹر میں فائرنگ سے 23 بچوں سمیت 34 افراد ہلاک ہوگئے۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق تھائی لینڈ کے شمال مغربی صوبے میں فائرنگ کے واقعے میں 23 بچوں سمیت 34 افراد ہلاک ہوگئے۔ فائرنگ چائلڈ ڈے کئیر سینٹر میں کی گئی۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حملہ آور سابق پولیس اہلکار تھا جس نے فائرنگ کے بعد اپنے اہلخانہ کو بھی مار کر خود کشی کرلی۔ فائرنگ میں ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ حکام نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 1018000

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1018000/تھائی-لینڈ-کے-چائلڈ-کئیر-سینٹر-میں-فائرنگ-23-بچوں-سمیت-34-افراد-ہلاک

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org