QR CodeQR Code

ملتان میں مکان کی چھت گرنے سے 2 بچے جاں بحق، 4 زخمی

28 Sep 2011 00:31

اسلام ٹائمز:محلہ کھٹکانا کے ایک مکان میں بچے ٹیوشن پڑھنے میں مصروف تھے کہ چھت اچانک گر گئی، جس کے بعد ریسکیو نے موقع پر پہنچ کر کارروائی کی، امدادی کارکنوں نے بچوں اور ان کی ٹیچر کو ملبے سے نکال کر نشتر ہسپتال منتقل کر دیا۔


ملتان:اسلام ٹائمز۔ ملتان میں ایک مکان کی چھت گرنے کے باعث 2 بچے جاں بحق اور 4 افراد ہو گئے ہیں، مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ ملتان شہر کے محلہ کھٹکانا کے ایک مکان میں بچے ٹیوشن پڑھنے میں مصروف تھے کہ چھت اچانک گر گئی، جس کے بعد ریسکیو نے موقع پر پہنچ کر کارروائی کی، امدادی کارکنوں نے بچوں اور ان کی ٹیچر کو ملبے سے نکال کر نشتر ہسپتال منتقل کر دیا، لیکن 2 بچے 7 سالہ غلام محی الدین اور 12 سالہ تحرین جاں بحق ہو گئے جبکہ تین بچے اور ان کی ٹیچر زخمی ہو گئی، بتایا گیا ہے کہ متاثرہ مکان پیپکو کے ملازم سلیم اختر کا ہے، جہاں پر محلے کے بچے پڑھنے کے لئے آئے ہوئے تھے، چھت گرنے کی وجہ خستہ حال گارڈر بتائی جاتی ہے۔


خبر کا کوڈ: 102020

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/102020/ملتان-میں-مکان-کی-چھت-گرنے-سے-2-بچے-جاں-بحق-4-زخمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org