QR CodeQR Code

وزیراعلٰی پنجاب کو نااہل قرار دینے کی درخواست ہائی کورٹ نے خارج کر دی

28 Sep 2011 17:15

اسلام ٹائمز:پیپلز لائرز فورم کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ وزیراعلٰی نے 2 جولائی کو اپنے خطاب میں تمام جرنیلوں اور ججوں کو کرپٹ قرار دیا تھا، ان کا یہ اقدام توہین عدالت کے زمرے میں آتا ہے، لہذا انہیں نااہل قرار دیا جائے، عدالت نے درخواست کو مکمل قرار دے کر خارج کر دیا۔


لاہور:اسلام ٹائمز۔ لاہور ہائی کورٹ نے آبادی کے لحاظ سے پاکستان کے سب سے بڑے صوبے پنجاب کے وزیراعلٰی میاں شہباز شریف کو نااہل قرار دینے کے لئے دائر کی جانے والی درخواست خارج کر دی ہے۔ شہباز شریف کے خلاف دائر کی جانے والی درخواست کو جسٹس ناصر سعید شیخ نے نامکمل قرار دے کر خارج کیا ہے۔ درخواست پیپلز لائرز فورم کے اسد عباسی ایڈووکیٹ نے ہائی کورٹ کے راولپنڈی بینچ میں دائر کی تھی۔
یاد رہے اسد عباسی نے آئین کے آرٹیکل 204 کے تحت دائر رٹ میں موقف اختیار کیا تھا کہ وزیراعلٰی پنجاب شہباز شریف نے 2 جولائی 2011ء کو لاہور میں ایک سیمینار سے خطاب کے دوران تمام جرنیلوں اور ججوں کو کرپٹ کہا تھا اور یہ بات میڈیا پر بھی شائع اور نشر ہوئی تھی۔ رٹ میں کہا گیا کہ وزیراعلٰی کا یہ بیان صریحاً توہین عدالت کے زمرے میں آتا ہے، لہٰذا عدالت ان کے خلاف کارروائی کر کے انہیں نااہل قرار دے اور اقتدار سے نکال کر نیا وزیراعلٰی منتخب کیا جائے۔


خبر کا کوڈ: 102156

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/102156/وزیراعل-ی-پنجاب-کو-نااہل-قرار-دینے-کی-درخواست-ہائی-کورٹ-نے-خارج-کر-دی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org