0
Wednesday 28 Sep 2011 17:15

وزیراعلٰی پنجاب کو نااہل قرار دینے کی درخواست ہائی کورٹ نے خارج کر دی

وزیراعلٰی پنجاب کو نااہل قرار دینے کی درخواست ہائی کورٹ نے خارج کر دی
لاہور:اسلام ٹائمز۔ لاہور ہائی کورٹ نے آبادی کے لحاظ سے پاکستان کے سب سے بڑے صوبے پنجاب کے وزیراعلٰی میاں شہباز شریف کو نااہل قرار دینے کے لئے دائر کی جانے والی درخواست خارج کر دی ہے۔ شہباز شریف کے خلاف دائر کی جانے والی درخواست کو جسٹس ناصر سعید شیخ نے نامکمل قرار دے کر خارج کیا ہے۔ درخواست پیپلز لائرز فورم کے اسد عباسی ایڈووکیٹ نے ہائی کورٹ کے راولپنڈی بینچ میں دائر کی تھی۔
یاد رہے اسد عباسی نے آئین کے آرٹیکل 204 کے تحت دائر رٹ میں موقف اختیار کیا تھا کہ وزیراعلٰی پنجاب شہباز شریف نے 2 جولائی 2011ء کو لاہور میں ایک سیمینار سے خطاب کے دوران تمام جرنیلوں اور ججوں کو کرپٹ کہا تھا اور یہ بات میڈیا پر بھی شائع اور نشر ہوئی تھی۔ رٹ میں کہا گیا کہ وزیراعلٰی کا یہ بیان صریحاً توہین عدالت کے زمرے میں آتا ہے، لہٰذا عدالت ان کے خلاف کارروائی کر کے انہیں نااہل قرار دے اور اقتدار سے نکال کر نیا وزیراعلٰی منتخب کیا جائے۔
خبر کا کوڈ : 102156
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش