QR CodeQR Code

پاکستان اور چین نے ہر دکھ سکھ میں ایک دوسرے کی حمایت کی ہے، زرداری

29 Sep 2011 15:42

اسلام ٹائمز: صدر پاکستان کا کہنا تھا کہ چین نے تہذیب و تمدن، تجارت، معاشرتی و معاشی ترقی میں حائل ہر رکاوٹ بڑی کامیابی سے عبور کی ہے اور پاکستانی قوم انکی اس کامیابی پر خوش ہے۔ انہوں نے کہا کہ انہیں فخر ہے کہ پیپلز پارٹی کے بانی ذوالفقار علی بھٹو نے پاک چین دوستی کی بنیاد رکھی اور بینظیر نے اسے جاری رکھا


 اسلام آباد:اسلام ٹائمز۔ اسلام آباد میں چینی سفارت خانے کے دورے کے موقع پر چین کے قومی دن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر زرداری نے کہا کہ پاکستان اور چین نے ہر دکھ سکھ میں ایک دوسرے کی حمایت کی ہے، ہماری آئندہ نسلیں بھی مل کر مزید کار ہائے نمایاں انجام دیں گی۔ انکا کہنا تھا کہ چین نے تہذیب و تمدن، تجارت، معاشرتی و معاشی ترقی میں حائل ہر رکاوٹ بڑی کامیابی سے عبور کی ہے اور پاکستانی قوم انکی اس کامیابی پر خوش ہے۔ صدر زرداری نے کہا کہ انہیں فخر ہے کہ پیپلز پارٹی کے بانی ذوالفقار علی بھٹو نے پاک چین دوستی کی بنیاد رکھی اور بینظیر نے اسے جاری رکھا۔ انہوں نے سیلاب متاثرین کیلئے چین کی طرف سے دی جانے والی امداد پر چین کا شکریہ بھی ادا کیا۔ اس موقع پر چینی سفیر کا کہنا تھا کہ پاکستان چین کا آزمودہ اور سدا بہار دوست ہے، ہم ہمیشہ سے مضبوط پاکستان کے خواہاں ہیں۔


خبر کا کوڈ: 102454

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/102454/پاکستان-اور-چین-نے-ہر-دکھ-سکھ-میں-ایک-دوسرے-کی-حمایت-ہے-زرداری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org