0
Thursday 29 Sep 2011 15:42

پاکستان اور چین نے ہر دکھ سکھ میں ایک دوسرے کی حمایت کی ہے، زرداری

پاکستان اور چین نے ہر دکھ سکھ میں ایک دوسرے کی حمایت کی ہے، زرداری
 اسلام آباد:اسلام ٹائمز۔ اسلام آباد میں چینی سفارت خانے کے دورے کے موقع پر چین کے قومی دن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر زرداری نے کہا کہ پاکستان اور چین نے ہر دکھ سکھ میں ایک دوسرے کی حمایت کی ہے، ہماری آئندہ نسلیں بھی مل کر مزید کار ہائے نمایاں انجام دیں گی۔ انکا کہنا تھا کہ چین نے تہذیب و تمدن، تجارت، معاشرتی و معاشی ترقی میں حائل ہر رکاوٹ بڑی کامیابی سے عبور کی ہے اور پاکستانی قوم انکی اس کامیابی پر خوش ہے۔ صدر زرداری نے کہا کہ انہیں فخر ہے کہ پیپلز پارٹی کے بانی ذوالفقار علی بھٹو نے پاک چین دوستی کی بنیاد رکھی اور بینظیر نے اسے جاری رکھا۔ انہوں نے سیلاب متاثرین کیلئے چین کی طرف سے دی جانے والی امداد پر چین کا شکریہ بھی ادا کیا۔ اس موقع پر چینی سفیر کا کہنا تھا کہ پاکستان چین کا آزمودہ اور سدا بہار دوست ہے، ہم ہمیشہ سے مضبوط پاکستان کے خواہاں ہیں۔
خبر کا کوڈ : 102454
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش