QR CodeQR Code

مفتی رفیع عثمانی کے انتقال پر علامہ ساجد نقوی اور علامہ شبیر میثمی کا اظہار تعزیت

19 Nov 2022 20:57

اپنے تعزیتی بیان میں ایس یو سی رہنماؤں کا کہنا تھا کہ مفتی محمد رفیع عثمانی کے انتقال پر مفتی تقی عثمانی سمیت اہل خانہ سے اظہار تعزیت کرتے ہیں، مفتی رفیع عثمانی کی رحلت سے پیدا ہونے والا خلاء بمشکل پر ہوگا۔


اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے ممتاز عالم دین اور جامع دارالعلوم کراچی کے مہتمم مفتی محمد رفیع عثمانی کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اپنے تعزیتی بیان میں ایس یو سی سربراہ کا کہنا تھا کہ مفتی محمد رفیع عثمانی کے انتقال پر مفتی تقی عثمانی سمیت اہل خانہ سے اظہار تعزیت کرتے ہیں، مفتی رفیع عثمانی کی رحلت سے پیدا ہونے والا خلاء بمشکل پر ہوگا۔ دوسری جانب علامہ شبیر میثمی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ مفتی رفیع عثمانی کی علمی مذہبی خدمات سے پاکستان میں علمی مذہبی کاموں کو فروغ حاصل ہوا ہے، مفتی رفیع عثمانی کی رحلت پر مفتی تقی عثمانی سمیت سوگوار خانوادے سے تعزیت و تسلیت پیش کرتے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 1025594

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1025594/مفتی-رفیع-عثمانی-کے-انتقال-پر-علامہ-ساجد-نقوی-اور-شبیر-میثمی-کا-اظہار-تعزیت

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org