QR CodeQR Code

کْل جماعتی کانفرنس کے دوران نواز شریف اور منور حسن کے درمیان تلخی

30 Sep 2011 00:47

اسلام ٹائمز:نواز شریف کے سیکیورٹی حکام سے اس سوال پر کہ کچھ توہے کہ دنیا شور مچا رہی ہے پر منور حسن بھڑک اُٹھے۔ انھوں نے کہا کہ مسلم لیگ نون کے قائد صورت حال سمجھنے کی کوشش کریں


اسلام آباد :اسلام ٹائمز۔ وزیر اعظم ہاوس میں جاری قومی سلامتی پر کْل جماعتی کانفرنس کے دوران مسلم لیگ نون کے قائد میاں نواز شریف اور امیر جماعت اسلامی منور حسن کے درمیان تلخی ہوئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق نوازشریف کا کہنا تھا کہ کوئی بات تو ہے جس کی وجہ سے دنیا شور مچا رہی ہے، پہلے منظور ہونے والی قراردادوں پر عمل کیا جاتا تو حالات مختلف ہوتے۔ اسلام آباد میں کْل جماعتی کانفرنس میں نواز شریف کے سیکیورٹی حکام سے اس سوال پر کہ کچھ تو ہے کہ دنیا شور مچا رہی ہے پر منور حسن بھڑک اْٹھے۔ انھوں نے کہا کہ مسلم لیگ نون کے قائد صورت حال سمجھنے کی کوشش کریں۔ نواز شریف نے تقریر جاری رکھتے ہوئے کہا کہ وہ پاکستان کے کسی ملک سے تعلقات کے مخالف نہیں لیکن اپنی خودمختاری کو سامنے رکھنا ضروری ہے۔


خبر کا کوڈ: 102561

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/102561/ک-ل-جماعتی-کانفرنس-کے-دوران-نواز-شریف-اور-منور-حسن-درمیان-تلخی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org