0
Friday 30 Sep 2011 00:47

کْل جماعتی کانفرنس کے دوران نواز شریف اور منور حسن کے درمیان تلخی

کْل جماعتی کانفرنس کے دوران نواز شریف اور منور حسن کے درمیان تلخی
اسلام آباد :اسلام ٹائمز۔ وزیر اعظم ہاوس میں جاری قومی سلامتی پر کْل جماعتی کانفرنس کے دوران مسلم لیگ نون کے قائد میاں نواز شریف اور امیر جماعت اسلامی منور حسن کے درمیان تلخی ہوئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق نوازشریف کا کہنا تھا کہ کوئی بات تو ہے جس کی وجہ سے دنیا شور مچا رہی ہے، پہلے منظور ہونے والی قراردادوں پر عمل کیا جاتا تو حالات مختلف ہوتے۔ اسلام آباد میں کْل جماعتی کانفرنس میں نواز شریف کے سیکیورٹی حکام سے اس سوال پر کہ کچھ تو ہے کہ دنیا شور مچا رہی ہے پر منور حسن بھڑک اْٹھے۔ انھوں نے کہا کہ مسلم لیگ نون کے قائد صورت حال سمجھنے کی کوشش کریں۔ نواز شریف نے تقریر جاری رکھتے ہوئے کہا کہ وہ پاکستان کے کسی ملک سے تعلقات کے مخالف نہیں لیکن اپنی خودمختاری کو سامنے رکھنا ضروری ہے۔
خبر کا کوڈ : 102561
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش