QR CodeQR Code

کل جماعتی کانفرنس، عمران خان کے انکار کے بعد دوسری قرار داد تیار کی گئی

30 Sep 2011 00:55

اسلام ٹائمز:قرار داد میں کہا گیا تھا کہ پاکستان ایک خود مختار ملک ہے اس کی خارجہ پالیسی آزاد ہے جس میں قومی مفاد کو ملحفوظ رکھا جاتا ہے اور قومی مفاد کے منافی کوئی بھی ڈکٹیشن قبول نہیں کی جائے گی


اسلام آباد:اسلام ٹائمز۔ امریکی الزامات پر منعقد کی جانے والی کل جماعتی کانفرنس کی پہلی قرار داد منظر عام پر آگئی، عمران خان کے انکار کے بعد وسری قرار داد تیار کی گئی۔ نجی ٹی وی کے مطابق کل جماعتی کانفرنس کی پہلی قرار داد میں کہا گیا تھا کہ پاکستان کی سرزمین کسی بھی ملک کے خلاف استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور ملکی خود مختاری اور سلامتی پر کسی قسم کا تسلط برداشت نہیں کیا جائے گا۔ قرار داد میں کہا گیا تھا کہ پاکستان ایک خود مختار ملک ہے اس کی خارجہ پالیسی آزاد ہے جس میں قومی مفاد کو ملحفوظ رکھا جاتا ہے اور قومی مفاد کے منافی کوئی بھی ڈکٹیشن قبول نہیں کی جائے گی، پالیسی میں اس عزم کا بھی اعادہ کیا گیا ہے کہ پاکستان علاقائی سلامتی اور عالمی امن کے لئے اپنی کوششیں جاری رکھے گا، قرار داد کے مطابق پاکستان کا استحکام اور سلامتی افغانستان کے استحکام امن اور سلامتی سے مشروط ہے اور پاکستان افغانستان میں امن کے قیام کے لئے کوشاں رہے گا۔


خبر کا کوڈ: 102562

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/102562/کل-جماعتی-کانفرنس-عمران-خان-کے-انکار-بعد-دوسری-قرار-تیار-کی-گئی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org