QR CodeQR Code

حماس کیجانب سے شام پر اسرائیلی حملے کی شدید مذمت

19 Nov 2022 22:46

اپنے مذمتی بیان میں حازم قاسم نے کہا کہ قابض صیہونی حکومت ہمیشہ سے ہی تمام اسلامی گروہوں کیلئے خطرہ ہے اور ان صیہونی خطرات کو روکنے اور نمٹنے کا واحد راستہ امت میں اتحاد ہے۔


اسلام ٹائمز۔ فلسطین کی مقاومتی تحریک حماس کے ترجمان "حازم قاسم" نے آج اسنیچر کی صبح شام پر صیہونی حملے پر اپنے ردعمل کا اظہار کیا ہے، انہوں نے ان حملوں کو صیہونیوں کی وحشیانہ بربریت قرار دیا۔ حازم قاسم نے کہا کہ آج شام پر ہونے والے حملے خطے میں روز بروز پھیلنے والی صیہونی بربریت کا ثبوت ہیں۔ واضح رہے کہ اس حملے میں شام کے چار فوجی شہید ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قابض صیہونی حکومت ہمیشہ سے ہی تمام اسلامی گروہوں کے لئے خطرہ ہے اور ان صیہونی خطرات کو روکنے اور نمٹنے کا واحد راستہ امت میں اتحاد ہے۔

یاد رہے کہ عربی ذرائع ابلاغ نے آج صبح ہی اعلان کیا کہ شامی ڈیفنس سسٹم نے اپنی سرزمین پر صیہونی فوج کے حملوں کا بھرپور مقابلہ کیا۔ اسی سلسلے میں شام کے فوجی ذرائع نے بتایا کہ صیہونی فوج نے ہفتے کی صبح میڈیترانہ سمندر کے ساحلی علاقوں کو نشانہ بنایا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ شامی ڈیفنس سسٹم نے ان حملوں کو روکنے کی بھرپور کوشش کی۔ اس حملے میں چار شامی فوجی شہید اور ایک زخمی ہوگیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 1025624

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1025624/حماس-کیجانب-سے-شام-پر-اسرائیلی-حملے-کی-شدید-مذمت

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org