0
Saturday 19 Nov 2022 22:46

حماس کیجانب سے شام پر اسرائیلی حملے کی شدید مذمت

حماس کیجانب سے شام پر اسرائیلی حملے کی شدید مذمت
اسلام ٹائمز۔ فلسطین کی مقاومتی تحریک حماس کے ترجمان "حازم قاسم" نے آج اسنیچر کی صبح شام پر صیہونی حملے پر اپنے ردعمل کا اظہار کیا ہے، انہوں نے ان حملوں کو صیہونیوں کی وحشیانہ بربریت قرار دیا۔ حازم قاسم نے کہا کہ آج شام پر ہونے والے حملے خطے میں روز بروز پھیلنے والی صیہونی بربریت کا ثبوت ہیں۔ واضح رہے کہ اس حملے میں شام کے چار فوجی شہید ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قابض صیہونی حکومت ہمیشہ سے ہی تمام اسلامی گروہوں کے لئے خطرہ ہے اور ان صیہونی خطرات کو روکنے اور نمٹنے کا واحد راستہ امت میں اتحاد ہے۔

یاد رہے کہ عربی ذرائع ابلاغ نے آج صبح ہی اعلان کیا کہ شامی ڈیفنس سسٹم نے اپنی سرزمین پر صیہونی فوج کے حملوں کا بھرپور مقابلہ کیا۔ اسی سلسلے میں شام کے فوجی ذرائع نے بتایا کہ صیہونی فوج نے ہفتے کی صبح میڈیترانہ سمندر کے ساحلی علاقوں کو نشانہ بنایا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ شامی ڈیفنس سسٹم نے ان حملوں کو روکنے کی بھرپور کوشش کی۔ اس حملے میں چار شامی فوجی شہید اور ایک زخمی ہوگیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 1025624
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش