QR CodeQR Code

پی ٹی آئی کے احتجاج کے سبب اسلام آباد کا ریڈ زون سیل

26 Nov 2022 02:31

پولیس کے مطابق فیض آباد اور زیرو پوائنٹ کو مری روڈ سے اسلام آباد داخلے کیلئے بند کیا جا رہا ہے اور اسے جزوی بند کیا جائیگا۔ کشمیر چوک سے ریڈ زون اور شہر کیجانب داخلے کو بھی جزوی بند کر دیا گیا۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے احتجاج کے سبب اسلام آباد کا ریڈ زون سیل کردیا گیا، راولپنڈی اور اسلام آباد کو ملانے والے فیض آباد انٹر چینج اور زیرو پوائنٹ پر کنٹینرز رکھ د یئے گئے۔ پولیس کے مطابق فیض آباد اور زیرو پوائنٹ کو مری روڈ سے اسلام آباد داخلے کے لیے بند کیا جا رہا ہے اور اسے جزوی بند کیا جائے گا۔ کشمیر چوک سے ریڈ زون اور شہر کی جانب داخلے کو بھی جزوی بند کر دیا گیا۔ اس کے علاوہ 26 نمبر چونگی اور کورال چوک سے بھی جزوی طور پر داخلہ بند کیا گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 1026931

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1026931/پی-ٹی-آئی-کے-احتجاج-سبب-اسلام-ا-باد-کا-ریڈ-زون-سیل

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org