QR CodeQR Code

جنوبی پنجاب کے انتظامی افسران کے تبادلوں کے احکامات جاری کر دیئے گئے

1 Oct 2011 00:03

اسلام ٹائمز:ایگزیکٹو ڈسٹرکٹ آفیسر فنانس اینڈ پلاننگ بابر امان کو ایڈیشنل کمشنر کوارڈینیشن بہاولپور جبکہ ڈاکٹر ناصر محمود بشیر کو ڈائریکٹر انٹی کرپشن ملتان تعینات کر دیا گیا، مزید اعلٰی افسران کے تبادلے بھی متوقع ہیں۔


ملتان:اسلام ٹائمز۔ جنوبی پنجاب میں 2 انتظامی افسران کے تبادلوں کے احکامات جاری کئے گئے ہیں جس کے مطابق ایگزیکٹو ڈسٹرکٹ آفیسر فنانس اینڈ پلاننگ بابر امان بابر کا تبادلہ بطور ایڈیشنل کمشنر کوارڈینیشن بہاولپور کر دیا گیا ہے جبکہ ایڈیشنل کمشنر کوارڈینیشن بہاولپور ڈاکٹر ناصر محمود بشیر کو ڈائریکٹر انٹی کرپشن ملتان تعینات کیا گیا ہے، بابر امان بابر رحیم یار خان میں پونے تین سال تک تعینات رہے ہیں، وہ کل یکم اکتوبر کو بہاولپور پہنچ کر اپنے عہدے کا چارج سنبھال کر کام شروع کر دیں گے، واضح رہے کہ ای ڈی او فنانس کے طور پر تعینات رہنے والے بابر امان بابر کو طویل عرصے تک تعیناتی کا اعزاز بھی ملا ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ جنوبی پنجاب میں مزید اعلٰی افسران کے تبادلے بھی متوقع ہیں۔


خبر کا کوڈ: 102712

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/102712/جنوبی-پنجاب-کے-انتظامی-افسران-تبادلوں-احکامات-جاری-کر-دیئے-گئے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org