QR CodeQR Code

بلدیاتی انتخابات کے بائیکاٹ کی خبریں بے بنیاد ہیں، ایم کیو ایم پاکستان

28 Nov 2022 19:09

ترجمان ایم کیو ایم نے کہا کہ نجی ٹی وی چینلز سے درخواست ہے جھوٹی خبریں پھیلانے کے بجائے خبر کی تصدیق کرلیا کریں، اپنے فائدے کیلئے جھوٹی خبریں پھیلا کر سیاسی جماعت کی ساکھ کو نقصان پہچانا غیر اخلاقی عمل ہے۔


اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان نے بلدیاتی الیکشن میں بھرپور طریقے سے حصہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایم کیو ایم ترجمان کے مطابق نجی ٹی وی چینلز پر ایم کیو ایم کی جانب سے بلدیاتی انتخابات کے بائیکاٹ کی خبریں بے بنیاد ہیں، نجی ٹی وی چینلز سے درخواست ہے جھوٹی خبریں پھیلانے کے بجائے خبر کی تصدیق کرلیا کریں، اپنے فائدے کیلئے جھوٹی خبریں پھیلا کر سیاسی جماعت کی ساکھ کو نقصان پہچانا غیر اخلاقی عمل ہے۔

ترجمان نے کہا کہ ایم کیو ایم شہری سندھ کی سب سے بڑی سیاسی جماعت ہے، جو بلدیاتی انتخابات میں بھرپور حصہ لے رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان شہری سندھ کو نومولود سیاسی شعبدے بازوں کا تر نوالہ نہیں بننے دے گی۔ ایم کیو ایم ترجمان نے یہ بھی کہا کہ سندھ بھر میں متحدہ کے لاکھوں کارکنان اور ہمدرد بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔


خبر کا کوڈ: 1027358

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1027358/بلدیاتی-انتخابات-کے-بائیکاٹ-کی-خبریں-بے-بنیاد-ہیں-ایم-کیو-پاکستان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org