QR CodeQR Code

پاراچنار سے موٹر سائیکل چور رنگے ہاتھوں گرفتار

28 Nov 2022 23:46

ایس پی انویسٹی گیشن خالد عثمان نے مدعی کے رپورٹ پر نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر داد محمد خان کی زیر نگرانی اور ڈی ایس سرکل مظہر علی کی سربراہی میں کاروائی کے لیے ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی۔ 


اسلام ٹائمز۔ کرم پولیس نے پاراچنار سٹی میں ایک کامیاب کاروائی کے دوران موٹر سائیکل چور رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا اور اس کے قبضے سے مال مسروقہ ہنڈا 125موٹر سائیکل برآمد کرلیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پولیس اسٹیشن اپر کرم پاراچنار میں مدعی ایڈوکیٹ سید علی سید ولد سید مرزا حسین سکنہ پاراچنار نے اپنی موٹر سائیکل چوری کی اطلاعی رپورٹ درج کی تھی، جس پر ایس پی انویسٹی گیشن خالد عثمان نے مدعی کے رپورٹ پر نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر داد محمد خان کی زیر نگرانی اور ڈی ایس سرکل مظہر علی کی سربراہی میں کاروائی کے لیے ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی اور موٹر سائیکل چور کو رنگے ہاتھوں حراست میں لے لیا۔


خبر کا کوڈ: 1027384

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1027384/پاراچنار-سے-موٹر-سائیکل-چور-رنگے-ہاتھوں-گرفتار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org