ایران، عراق کیساتھ توانائی اور تجارت کے شعبوں میں تبادلے کو فروغ دینے کا خواہاں ہے، سید ابراہیم رئیسی
29 Nov 2022 19:48
عراقی وزیراعظم سے ملاقات میں ایرانی صدر کا کہنا تھا کہ تہران، بغداد کیساتھ تجارت اور توانائی کے مختلف شعبوں میں تبادلات کا خواہشمند ہے اور اس مقصد کے حصول کیخاطر دونوں ممالک کے مشترکہ تعاون کمیشن کے باضابطہ اجلاسوں کا انعقاد موثر کردار ادا کرسکتا ہے۔
اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر آیت الله "سید ابراہیم رئیسی" نے آج منگل کی دوپہر تہران میں عراقی وزیراعظم "محمد شیاع السوڈانی" سے ملاقات کی۔ اس موقع پر ایرانی صدر نے عراق میں نئی حکومت کی تشکیل اور سیاسی استحکام پر اطمینان کا اظہار کیا۔ ایرانی صدر نے عراق کے ساتھ اقتصادی، تجارتی، سیاسی، ثقافتی اور سکیورٹی کے شعبوں میں تعاون کو وسعت دینے اور تعلقات کی سطح کو بہتر بنانے کے عزم پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ تہران، بغداد کے ساتھ تجارت اور توانائی کے مختلف شعبوں میں تبادلات کا خواہشمند ہے اور اس مقصد کے حصول کی خاطر دونوں ممالک کے مشترکہ تعاون کمیشن کے باضابطہ اجلاسوں کا انعقاد موثر کردار ادا کرسکتا ہے۔
خبر کا کوڈ: 1027540