QR CodeQR Code

جے ایس او کے مرکزی صدر کی علامہ شیخ شبیر حسن میثمی سے ملاقات

30 Nov 2022 18:16

سید راشد حسین نقوی نے مجلس عاملہ کے اجلاس کے انعقاد کے حوالے سے بھی علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی کو آگاہ کیا اور اجلاس کو عظیم الشان انداز میں منعقد کرنے کے لئے مرکزی سیکرٹری جنرل سے ہدایات و رہنمائی لی۔


اسلام ٹائمز۔ جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر سید راشد حسین نقوی نے کراچی میں شیعہ علماء کونسل کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی سے ملاقات کی۔ جے ایس او کے صدر نے ملک بھر میں تنظیمی فعالیت اور صورتحال کے بارے میں رپورٹ پیش کی اور تنظیمی فعالیت و سرگرمیوں سے آگاہ کیا۔ سید راشد حسین نقوی نے مجلس عاملہ کے اجلاس کے انعقاد کے حوالے سے بھی علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی کو آگاہ کیا اور اجلاس کو عظیم الشان انداز میں منعقد کرنے کے لئے مرکزی سیکرٹری جنرل سے ہدایات و رہنمائی لی۔ مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ شیخ شبیر حسن میثمی نے ملاقات کے دوران جعفریہ اسٹوڈنٹس پاکستان کے صدر اور ان کی تنظیمی فعالیت کو سراہا اور ان کی تنظیمی و تعلیمی سرگرمیوں کے لئے دعا کی۔


خبر کا کوڈ: 1027698

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1027698/جے-ایس-او-کے-مرکزی-صدر-کی-علامہ-شیخ-شبیر-حسن-میثمی-سے-ملاقات

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org