0
Wednesday 30 Nov 2022 18:16

جے ایس او کے مرکزی صدر کی علامہ شیخ شبیر حسن میثمی سے ملاقات

جے ایس او کے مرکزی صدر کی علامہ شیخ شبیر حسن میثمی سے ملاقات
اسلام ٹائمز۔ جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر سید راشد حسین نقوی نے کراچی میں شیعہ علماء کونسل کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی سے ملاقات کی۔ جے ایس او کے صدر نے ملک بھر میں تنظیمی فعالیت اور صورتحال کے بارے میں رپورٹ پیش کی اور تنظیمی فعالیت و سرگرمیوں سے آگاہ کیا۔ سید راشد حسین نقوی نے مجلس عاملہ کے اجلاس کے انعقاد کے حوالے سے بھی علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی کو آگاہ کیا اور اجلاس کو عظیم الشان انداز میں منعقد کرنے کے لئے مرکزی سیکرٹری جنرل سے ہدایات و رہنمائی لی۔ مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ شیخ شبیر حسن میثمی نے ملاقات کے دوران جعفریہ اسٹوڈنٹس پاکستان کے صدر اور ان کی تنظیمی فعالیت کو سراہا اور ان کی تنظیمی و تعلیمی سرگرمیوں کے لئے دعا کی۔
خبر کا کوڈ : 1027698
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش