QR CodeQR Code

شہباز شریف کو وزیر اعظم پیپلزپارٹی نے بنایا، امجد حسین ایڈووکیٹ

30 Nov 2022 20:45

پیپلزپارٹی گلگت بلتستان کے صدر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہاں عوام گندم، بجلی، پانی، صحت و تعلیم کیلئے ترس رہے ہیں، جن کٹھ پتلیوں کو ہمارے اوپر مسلط کیا گیا ہے ان کو عوام کے مسائل سے کوئی سروکار نہیں۔


اسلام ٹائمز۔ اپوزیشن لیڈر و صوبائی صدر پیپلزپارٹی امجد حسین ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ شہباز شریف کو وزیر اعظم ہم نے بنایا، کٹھ پتلی کو بھی گھر پیپلزپارٹی نے بھیجا، ہم ہی جمہوریت کے وارث ہیں۔ گلگت میں پیپلزپارٹی کے یوم تاسیس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ عمران خان اسمبلیوں سے استعفے کا اعلان کر رہے ہیں، کان کھول کر سن لو کہ جی بی اور کشمیر سے استعفیٰ آپ سے ہم لیں گے۔ تحریک انصاف کی صوبائی حکومت کو عوام کے مسئلے سے کوئی سروکار نہیں، یہاں عوام گندم، بجلی، پانی، صحت و تعلیم کیلئے ترس رہے ہیں، جن کٹھ پتلیوں کو ہمارے اوپر مسلط کیا گیا ہے ان کو عوام کے مسائل سے کوئی سروکار نہیں۔


خبر کا کوڈ: 1027725

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1027725/شہباز-شریف-کو-وزیر-اعظم-پیپلزپارٹی-نے-بنایا-امجد-حسین-ایڈووکیٹ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org