QR CodeQR Code

شمالی وزیرستان میں فورسز کی کارروائی، دہشتگرد مارا گیا، جوان شہید

30 Nov 2022 23:40

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں حوالدار پاروش نے جام شہادت نوش کیا، شہید کی عمر 35 سال اور آبائی تعلق کوہاٹ سے تھا۔


اسلام ٹائمز۔ شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز سے فائرنگ کے تبادلے میں دہشت گرد مارا گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے شیوا میں دہشت گردوں سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا، پاک فوج کے جوانوں نے دہشت گردوں کا بہادری سے مقابلہ کیا۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق ہلاک دہشت گرد سیکیورٹی فورسز کے خلاف کارروائیوں میں ملوث تھا۔ آئی ایس پی آر کا بتانا ہے کہ علاقے میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن جاری ہے۔ ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں حوالدار پاروش نے جام شہادت نوش کیا، شہید کی عمر 35 سال اور آبائی تعلق کوہاٹ سے تھا۔


خبر کا کوڈ: 1027770

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1027770/شمالی-وزیرستان-میں-فورسز-کی-کارروائی-دہشتگرد-مارا-گیا-جوان-شہید

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org