QR CodeQR Code

کوئٹہ، اعظم سواتی عدالت میں پیش، پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ کی منظوری

4 Dec 2022 12:21

گزشتہ دنوں گرفتار ہونیوالے پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی کو کوئٹہ میں عدالت میں پیش کیا گیا۔ پولیس نے دس روزہ جسمانی ریمانڈ طلب کی تھی۔ عدالت نے پانچ روزہ ریمانڈ دیدیا۔


اسلام ٹائمز۔ پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی کو کوئٹہ پولیس نے ڈیوٹی مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کر دیا۔ عدالت نے پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ کی منظوری دے دی۔ تفصیلات کے مطابق سینیٹر اعظم سواتی کو تین روز قبل اسلام آباد سے گرفتار کرکے کوئٹہ منتقل کر دیا گیا تھا۔ آج انہیں جوڈیشل مجسٹریٹ دہم کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ پولیس کی جانب سے اعظم سواتی کا دس روزہ ریمانڈ طلب کیا گیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ عبدالستار نے پانچ روزہ ریمانڈ کی منظوری دے دی۔ اعظم سواتی کی پیشی کے موقع پر ضلعی کچہری میں پولیس کی نفری میں اضافہ کر دیا گیا تھا۔ دوسری جانب میڈیا کے داخلے پر بھی پابندی لگائی گئی تھی۔ جوڈیشل مجسٹریٹ نے سینیٹر اعظم سواتی کو 5 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔ اعظم سواتی کے وکیل اقبال شاہ ایڈوکیٹ کہتے ہیں کہ ایک کیس میں متعدد FIR کاٹنا غیر قانونی ہے۔ ہم سپریم کورٹ جائینگے اور میڈیا کو روکنا بھی غیر قانونی و غیر آئینی ہے۔


خبر کا کوڈ: 1028415

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1028415/کوئٹہ-اعظم-سواتی-عدالت-میں-پیش-پانچ-روزہ-جسمانی-ریمانڈ-کی-منظوری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org