QR CodeQR Code

سندھ صوفیوں کی سرزمین مگر بدقسمتی سے زرداری مافیا کے جبر میں ہے، عمران خان

4 Dec 2022 19:57

سندھی ثقافت کے دن کی مناسبت سے سابق وزیر اعظم عمران خان نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ سندھ اپنی شان و شوکت اور آزادی حاصل کرنے کے لئے دوبارہ ظالم کے خلاف اٹھے گا۔


اسلام ٹائمز۔ سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سندھ صوفیوں کی سرزمین ہے لیکن بدقسمتی سے زرداری مافیا کے جبر میں ہے۔ سندھی ثقافت کے دن کی مناسبت سے عمران خان نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ آج ہم سندھ کی اس شاندار ثقافت اور روایات کا جشن منا رہے ہیں جن کا تعلق وادی سندھ کی قدیم تہذیب سے ہے۔ سابق وزیر اعظم نے کہا کہ سندھ صوفیوں کی سرزمین ہے لیکن بدقسمتی سے زرداری مافیا کے جبر میں ہے۔ عمران خان نے کہا کہ سندھ اپنی شان و شوکت اور آزادی حاصل کرنے کے لئے دوبارہ ظالم کے خلاف اٹھے گا۔


خبر کا کوڈ: 1028463

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1028463/سندھ-صوفیوں-کی-سرزمین-مگر-بدقسمتی-سے-زرداری-مافیا-کے-جبر-میں-ہے-عمران-خان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org